Address
Street No. 11, Unit # 11 Latifabad Sindh 71500
Email Us
gdcl.pg11@gmail.com
Call Us
(022) 9260032

****** کوئی قابل ہو تو ہم شان کئی دیتے ہیں *****""

****** کوئی قابل ہو تو ہم شان کئی دیتے ہیں *****"" گورنمنٹ ڈگری کالج و پوسٹ گریجویٹ سینٹر لطیف آباد، نمبر۔11 حیدرآباد نے ہمیشہ کی طرح اس بار بھی تاریخ رقم کی ہے .جس میں حیدرآباد اعلی و ثانوی تعلیمی بورڈ کے تحت ہونے والے سال 2023-2024 انٹر میڈیٹ کے سالانہ امتحان میں پری انجینئرنگ گروپ کے طالب علم محمد ایان خان ولد عمران خان سیٹ نمبر 107483 نے پہلی پوزیشن حاصل کی اس کے علاوہ اسی کالج کے کمپیوٹر سائنس کے طالب علم احمد ضیاء ولد ضیاء عارف سیٹ نمبر۔100815 نے چوتھی اور محمد نجیب الدین ولد رفیع الدین صدیقی سیٹ نمبر۔100955 نے چھٹی پوزیشن حاصل کرکے اپنا ، اپنے والدین ، اپنے اساتذہ اور اپنے ادارے گورنمنٹ ڈگری کالج و پوسٹ گریجویٹ سینٹر لطیف آباد، نمبر۔11 حیدرآباد کا نام روشن کیا ہے ۔ اسی طرح آج سے 13 سال قبل 2012 ء میں اسی کالج کے ہونہار طالب علم شاہزیب نے انٹر کمپیوٹر سائنس میں پہلی پوزیشن حاصل کرکے اپنے ادارے ،والدین اور اساتذہ کا نام روشن کیا تھا ۔ اس تاریخی کامیابی کے پیچھے طالب علم ان کے والدین اور اساتذہ کی محنت اور کاوشیں ہیں۔ کالج کے پرنسپل پروفیسر محمد حنیف صاحب نے جب سے کالج کا چارج سنبھالا ہے اس وقت سے ان کی اولین کوشش یہ ہے کہ طلبہ نصابی اور ہم نصابی سرگرمیوں ، تربیت اور کھیلوں کے مقابلوں میں بھرپور حصہ لیں ۔ ان کی اس کوشش اور محنت میں ان کی بہترین ٹیم کا ارکان کے علاوہ تمام کالج کے شعبوں کے سربراہان تمام معزز اساتذہ کا خلوص ِ نیت اور ان تمام کمیٹیوں کے سربراہوں اور ان کے اراکین کی سخت محنت شامل ہے ۔ کالج کی تعلیمی کمیٹی کے اراکین پروفیسر بھوج راج لوہانہ صاحب، پروفیسر حسن اقبال صاحب اور پروفیسر ناظم راؤ صاحب خصوصی مبارک باد کے مستحق ہیں۔ اللہ تعالی اس ادارے اور اس میں کام کرنے والے تمام محنتی اور مخلص لوگوں کو اجرِ عظیم عطا فرمائے ۔

Get In Touch

Street No. 11, Unit # 11 Latifabad Sindh 71500

(022) 9260032

gdcl.pg11@gmail.com

Newsletter

Exciting news from Govt: Degree College & PGC! Join us for the upcoming Annual Fest, featuring fun activities, workshops, and performances ! Don’t miss out!

© Govt: Degree College & PGC. All Rights Reserved. Designed & Developed by Usman Muzammil