Event Details
گورنمنٹ ڈگری کالج لطیف آباد میں محتسب سندھ کے آؤٹ ریچ ورکشاپ پروگرام کا انعقاد حیدرآباد (17 فروری 2025) – گورنمنٹ ڈگری کالج اینڈ پوسٹ گریجویٹ سینٹر لطیف آباد نمبر 11 میں آؤٹ ریچ ورکشاپ پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ اس ورکشاپ کا مقصد دفتر محتسب سندھ کے تعارف، شکایات کے اندراج، سماعت اور ان کے حل کے طریقہ کار سے آگاہی فراہم کرنا تھا۔ تقریب کا آغاز تلاوتِ قرآن پاک اور نعتِ رسول مقبول ﷺ سے ہوا، جس کے بعد مہمانِ خصوصی "عبدالوہاب میمن (ریجنل ڈائریکٹر محتسب سندھ)" نے شرکاء سے خطاب کیا۔ انہوں نے دفترِ محتسب کی اہمیت اور طلبہ کو درپیش مسائل کے حل میں اس کے کردار پر روشنی ڈالی۔ ان کے خطاب کے بعد طالب علموں نے سوال و جواب کے سیشن میں بھرپور حصہ لیا اور اپنے مسائل و خدشات کا اظہار کیا، جن کے جوابات مہمانِ خصوصی نے تفصیل سے دیے۔ تقریب کے اختتام پر کالج کے پرنسپل نے مہمانِ خصوصی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی ورکشاپس طلبہ میں قانونی آگاہی پیدا کرنے کے لیے نہایت ضروری ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی ایسی معلوماتی نشستوں کا انعقاد کیا جاتا رہے گا۔
Exciting news from Govt: Degree College & PGC! Join us for the upcoming Annual Fest, featuring fun activities, workshops, and performances ! Don’t miss out!
© Govt: Degree College & PGC. All Rights Reserved. Designed & Developed by Usman Muzammil