Event Details
ڈگری کالج اینڈپوسٹ گریجویٹ سینٹر لطیف آباد میں اے ڈی سائنس اور اے ڈی آرٹس کے اسٹوڈنٹس کے لیے اورینٹیشن سیمینار کا اہتمام کیا گیا جس کی نظامت کے فرائض پروفیسر مختار قاضی نے سر انجام دیے سیمینار کا آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول سے کیا گیا جس کے بعد پروفیسر بھوجراج لوہانہ نے آنے والے طلبہ سے کالج کے ایجوکیشن سسٹم پر بات کی اس کے بعد کلرک نے طلبہ کو داخلے کے بعد امتحانی فارم جمع کرانے کے عمل کے بارے میں معلومات فراہم کی اس موقع پر تمام فیکلٹی ممبرز نے طلبہ کو اپنے اپنے اختیاری اور غیر اختیاری مضامین کی اہمیت سے آگاہی فراہم کی۔سیمینار میں کالج کے پرنسپل جناب پروفیسر محمد حنیف نے طلبہ کو روزانہ کی بنیاد پر نصابی اور غیر نصابی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی تلقین کی آخر میں پروفیسر مجیب نے دعائیہ کلمات سے سیمنار کا اختتام کیا۔
Exciting news from Govt: Degree College & PGC! Join us for the upcoming Annual Fest, featuring fun activities, workshops, and performances ! Don’t miss out!
© Govt: Degree College & PGC. All Rights Reserved. Designed & Developed by Usman Muzammil