Address
Street No. 11, Unit # 11 Latifabad Sindh 71500
Email Us
gdcl.pg11@gmail.com
Call Us
(022) 9260032

"مشعل میگزین" 2024-25 کی شاندار افتتاحی تقریب، گورنمنٹ ڈگری کالج لطیف آباد میں منعقد

گورنمنٹ ڈگری کالج لطیف آباد میں 27 رمضان 1446 ہجری کو "مشعل میگزین" کی شاندار افتتاحی تقریب منعقد کی گئی گورنمنٹ ڈگری کالج اینڈ پوسٹ گریجویٹ سینٹر، لطیف آباد نمبر 1 میں "مشعل میگزین" 2024-25 کی لانچنگ تقریب شاندار انداز میں منعقد کی گئی۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی کالج کے ڈائریکٹر، پروفیسر ناصر اقبال تھے، جنھوں نے میگزین کی رونمائی کی اور اس کے مقاصد پر روشنی ڈالی۔ ریٹائرڈ پروفیسر گل محمد کوندھر، ایڈیشنل ڈائریکٹر انسپیکشن، پروفیسر اشعر الزماں خان، پرنسپل پروفیسرشفیق الرحمان ٹھٹہ کالج،چیف ڈی پی ای عقیل احمد پرنسپل فزیکل کالج کراچی ، اور کالج کے اساتذہ کی بڑی تعداد نے خصوصی طور پر تقریب میں شرکت کی۔ مقررین نے کالج کی تعلیمی و ہم نصابی سرگرمیوں کو فروغ دینے میں میگزین کے کردار کو سراہا اور طلبہ کو تخلیقی صلاحیتوں کے اظہار کے مزید مواقع فراہم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ تقریب میں کالج کی کامیابیوں اور طلبہ کی سرگرمیوں کو اجاگر کرنے کے لیے تصویری جھلکیاں بھی پیش کی گئیں۔ کالج انتظامیہ کی جانب سے معزز مہمانوں کو سندھ کی ثقافتی پہچان، اجرک، کا تحفہ پیش کیا گیا۔ حاضرین نے کالج کی جانب سے اٹھائے گئے اس تعلیمی اقدام کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ "مشعل میگزین" طلبہ کی علمی و تحقیقی صلاحیتوں کو نکھارنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

Get In Touch

Street No. 11, Unit # 11 Latifabad Sindh 71500

(022) 9260032

gdcl.pg11@gmail.com

Newsletter

Exciting news from Govt: Degree College & PGC! Join us for the upcoming Annual Fest, featuring fun activities, workshops, and performances ! Don’t miss out!

© Govt: Degree College & PGC. All Rights Reserved. Designed & Developed by Usman Muzammil